مکہ کے راستے میں ڈرون روکنے کے دعوے پر ہوشیاری ضروری ہے:بقائی کا انتباہ

تہران: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک پیغام میں مکہ مکرمہ کے راستے میں ایک ڈرون کو تباہ کئے جانے کے دعوؤں کے بارے میں لکھا:"اسلامی مقدس مقامات، خصوصا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور مسجد الاقصی پر کسی بھی قسم کی دست درازی اور ان کے زائرین اور وہاں رہنے والوں کے لئے خطرہ پیدا کرنا قابل مذمت ہے۔" ان حالات میں مکہ مکرمہ کے راستے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کے ایک دعوے کو کسی مخصوص فریق پر الزام لگانے کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا خاص طور پر جب یمن کی حکومت نے اس دعوے کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ ہمارے خطے جعلی کارروائیوں کی متعدد مثالیں دیکھی جا چکی ہیں خاص طور پر حالیہ مہینوں میں، جن کا مقصد عوامی ذہنوں کو خطے میں صہیونی حکومت اور امریکا کے جرائم سے ہٹانا اور اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنا تھا، ہوشیار رہنا چاہیے!"