موبائل فون کی تفتیش، کیریئر کا سوال
محمد رضوان نے کہاہم تحقیقات میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کی تکمیل کے منتظر ہیں
نئی دہلی: دورہ انگلینڈ کے دوران اپنی ناقص کارکردگی اور تادیبی رویے سے متعلق سوالات کے درمیان پاکستان کے سینئر بلے باز محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات پر جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تحقیقات میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کی تکمیل کے منتظر ہیں۔محمد رضوان اور اوپننگ بلے باز امام الحق کو پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ناقص کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے حالیہ دورے کے درمیان ہی وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے فوراً بعد، دونوں کھلاڑیوں کو NCCIA کی کی نگرانی میں کھڑا کردیاگیا، ایک تحقیقاتی ایجنسی جو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین اور ملک کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے دائرہ اختیار میں براہ راست کام کرتی ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے سیکیورٹی حکام نے دورہ انگلینڈ سے واپسی پر رضوان کا فون ضبط کر لیا اور اس کا ڈیٹا سائبر کرائم ایجنسی کو تفتیش کے لیے منتقل کر دیا۔ اپنے موقف کے بارے میں بات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ میں تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہوں، میں اس تفتیش کے مکمل ہونے کا منتظر ہوں۔تاہم، پی سی بی نے صرف ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ وہ دورے کے دوران کچھ کھلاڑیوں کے طرز عمل کی تادیبی تحقیقات کر رہا ہے۔ این سی سی آئی اے نے ابھی تک ان مخصوص الزامات کی وضاحت نہیں کی ہے جن کے تحت رضوان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایجنسی کھلاڑیوں کے واٹس ایپ چیٹس، کال کی تفصیلات، پیغامات اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی مالی لین دین کی اچھی طرح جانچ کر سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے کھلاڑیوں کو سوالات کی فہرست پیش کی جس کے جواب کے لیے رضوان اور امام الحق میں سے کم از کم ایک نے اضافی وقت کی درخواست کی ہے۔ جاری تحقیقات کی وجہ سے، دونوں کرکٹرز فی الحال اپنی متعلقہ ڈومیسٹک ریڈ بال ٹیموں میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ یہ تحقیقات کب مکمل ہوں گی۔