ہادی نیوز 24 ، سچائی اور عوامی خدمت کا عزم
ہادی نیوز 24 (Hadinews24.com) ایک اردو نیوز ویب سائٹ ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام تک تازہ ترین، مستند، غیر جانب دار اور اہم خبروں کو آسان اور عام فہم زبان میں پہنچانا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اردو زبان میں صحافت کو فروغ دیتے ہوئے ملک و بیرونِ ملک کے حالات، سیاسی و سماجی سرگرمیوں، کھیل، تعلیم، معیشت اور عوامی مسائل سے قارئین کو باخبر رکھا جائے۔
ہمارے اغراض و مقاصد
- مستند اور بروقت خبریں فراہم کرنا
- اردو زبان و ادب کا فروغ
- ڈیجیٹل صحافت کو فروغ دینا
- غیر جانب دار اور ذمہ دار صحافت
- عوامی مسائل کی ترجمانی
- قومی، بین الاقوامی اور مقامی خبروں کی اشاعت
- کھیل اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی
- تعلیمی اور سماجی بیداری
ہمارا عزم
ہادی نیوز 24 کا عزم ایسی صحافت کو فروغ دینا ہے جو سچائی، دیانت داری، ذمہ داری اور عوامی مفاد کے اصولوں پر قائم ہو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافت محض خبر پہنچانے کا ذریعہ نہیں، بلکہ معاشرے کو باخبر بنانے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت سماجی تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کا ایک اہم وسیلہ بھی ہے۔
خبریں، مراسلات اور مضامین ای میل کریں: hadinews24.com@gmail.com
ہادی نیوز 24 اردو خبروں کا معتبر ذریعہ، عوام کی آواز
شاداب علی زیدی